Urdu News

عراق : ترکی کے جنگی طیاروں کی کرد دیہات پر بم باری

عراق : ترکی کے جنگی طیاروں کی کرد دیہات پر بم باری

عراق : ترکی کے جنگی طیاروں کی کرد دیہات پر بم باری

بغداد،20اپریل(انڈیا نیرٹیو)

عراق میں کرد ذرائع نے اس اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب العمادیہ ضلع میں کرد دیہات کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق ترکی کی فضائیہ کے طیاروں نے 7 دیہات پر بم باری کرتے ہوئے کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ابھی تک ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا معلوم نہیں ہو سکا۔

اس سے قبل جمعرات کے روز ترکی کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ شمالی عراق میں ترکی کے ایک فوجی اڈے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں ایک ترک فوجی ہلاک اور نزدیکی گاؤں میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ بعشیقہ کے علاقے میں واقع فوجی اڈے پر بدھ کی شب تین راکٹ داغے گئے تھے۔

ان میں ایک راکٹ اڈے پر اور بقیہ دو نزدیک واقع ایک گاؤں میں گرے۔ترکی کی فوج کالعدم تنظیم 'کردستان ورکرز پارٹی' کے مسلح عناصر کے خلاف لڑائی میں مصروف ہے۔ تنظیم کے شمالی عراق میں مراکز موجود ہیں۔ترکی ، امریکہ اور یورپی یونین اس تنظیم کو دہشت گرد جماعت کا درجہ دے چکے ہیں۔ یہ تنظیم 1984سے ترکی کے خلاف مسلح بغاوت میں مصروف ہے۔ اس تنازع میں اب تک ہزاروں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Recommended