Urdu News

افغانستان میں اسلامی قانون نافذ، کس نظریے سے دیکھتے ہیں آپ؟

طالبان کے بڑے رہنما مولوی ہیبت اللہ اخوندزادہ

(کابل،15 نومبر (انڈیا نیرٹیو

 افغانستان میں اب صرف اسلامی قانون ہی چلے گا۔ افغانستان میں طالبان نے پوری طرح سے اسلامی قانون نافذ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان طالبان کے بڑے رہنما مولوی ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ججوں کو اسلامی قانون کو پوری طرح سے نافذ کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے جب طالبان رہنما نے اسلامی گروپ کے اقتدار میں آنے کے بعد پورے ملک میں اسلامی قانون کے تمام پہلوؤں کوپوری طرح سے نافذ کرنے کا باضابطہ حکم جاری کیا ہے۔

Recommended