Categories: عالمی

اسرائیل کاایران پر یورینیم کو90 فیصد تک افزودہ کرنے کی اقدامات کرنے کا الزام

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تل ابیب،30نومبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ روز’ایکسیس‘ نیوز ویب سائٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ اور اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ ایسی معلومات کا تبادلہ کیا ہے جن میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹم بم کی تیاری کے لیے درکاری یورینیم کو 90 فیصد خالصتاً افزودہ کرنے کی تیاری کے لیے ’تکنیکی اقدامات‘ کر رہا ہے۔ویب سائٹ نے ایک نامعلوم امریکی ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو جو انٹیلی جنس معلومات پہنچائی گئی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ یورینیم کی تیاری اقدامات ایران کو چند ہفتوں کے اندر یورینیم کی افزودگی کی اس بلند شرح پر آگے بڑھنے کا باعث بن سکتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ ایٹم بم بنا سکتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ذرائع نے مزید کہا کہ امریکی اوراسرائیلی انٹیلی جنس نے ایک ٹائم ٹیبل مقرر کیا جو کہ ایک سے دو سال کے درمیان کے عرصے پر مشتمل ہے۔ اس ٹائم ٹیبل کو ایران کو جوہری بم بنانے کے لیے"تکنیکی ضروریات" تک پہنچنے لیے مقررکیا گیا ہے۔ اس شیڈول میں بھی تجویز کیا کہ ایران جلد ہی یورینیم کو 90 فیصد تک افزودہ کرنا شروع کر دے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
’ایکسیس‘ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسرائیل نے امریکیوں کے ساتھ ایک انٹیلی جنس تشخیص کا اشتراک کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کی ویانا مذاکرات میں "رعایت حاصل کرنے" کی خواہش رکھتا ہے جس کا مقصد جوہری معاہدے کو بحال کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ایرانیوں کو یمن، شام اور عراق میں ایرانی پراکسیوں کے ذریعے امریکی افواج اور خطے میں مفادات کے خلاف حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago