Urdu News

اسرائیل: احتجاجی مظاہرین کو نتین یاھو کے اعلان پر شکوک،سڑکوں پر رہنے کا اعلان

اسرائیل میں حکومت کے خلاف زبردست احتجاج

تل ابیب،28مارچ(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل میں احتجاجی مظاہروں کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی تقریر کے باوجود احتجاج جاری رکھیں گے۔ نیتن یاہو نے تقریر میں عدالتی ترامیم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

احتجاجی رہنماؤں نے کہا کہ نیتن یاھو عوامی دباؤ ٹالنے کی کوشش میں ترامیم کو عارضی موخر کرنے کا اعلان کیا لیکن حقیقت میں وہ ترامیم سے دستبرداری کا کڑوا گھونٹ پینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹریڈ یونین نے تصدیق کی ہے کہ اس نے آج اعلان کردہ عام ہڑتال کو معطل کر دیا ہے۔ اسرائیلی پولیس اور دائیں بازو کے مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

دائیں بازو کے مظاہرین نے عدالتی اصلاحات کو معطل کرنے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ تل ابیب میں پولیس نے اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کو معطل کرنے کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان فرق کیا۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے عدالتی اصلاحات کو معطل کرنے کے نیتن یاہو کے فیصلے کا خیرمقدم کرنے کے بعد اسرائیلی اپوزیشن لیڈر بینی گانٹز نے نیتن یاہو سے وزیر دفاع کو عہدے پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کردیا۔اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت مخلص ہے تو وہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کریں گے۔

سابق وزیر اعظم یائر لاپڈ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ نیتن یاہو فریب نہ دے رہے ہوں یا کوئی چال نہ چل رہے ہوں۔ جیسا کہ انہوں نے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت حقیقی اور منصفانہ بات چیت میں مصروف ہو تو بحران سے نکلنا ممکن ہے۔

Recommended