Urdu News

اسرائیل نے کورونا وبا سے لڑنے کے لیے 3 آکسیجن جینریٹرس اور 360 آکسیجن کنسٹریٹرس ہندوستان بھیجا

@MEAIndia

اسرائیل نے  کورونا وبا سے لڑنے کے لیے  3 آکسیجن جینریٹرس اور 360 آکسیجن کنسٹریٹرس ہندوستان بھیجا

بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ اسرائیل سے 3 آکسیجن جینریٹرس اور 360 آکسیجن کنسٹریٹرس کے ساتھ کل رات بھارت پہنچا۔بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ اسرائیل سے 3 آکسیجن جینریٹرساور 360 آکسیجن کنسٹریٹرس کے ساتھ کل رات بھارت پہنچا ہے۔ فی جینریٹر کی صلاحیت120 بستر والے اسپتال کی آکسیجن کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی ہے۔

بھارت نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل سے ملنے والی اس مدد کی دلکی گہرائیوں سے قدر کرتا ہے۔ اس سے ملک کی آکسیجن کی صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ بھارتنے امریکی بایوفارماٹیکل کمپنی Gilead Sciences کے ذریعہ تحفے میں Remdesivir کی25 ہزار 600 شیشیوں کی ایک اور کھیپ بھیجے جانے کے تئیں بھی تشکر کا اظہار کیا ہے،جو آج صبح ممبئی پہنچی ہے۔

بھارت نے اپنے آسیان شراکت دار تھائی لینڈ سے تحفے میں200 آکسیجن سلنڈروں اور 10 آکسیجن کنسنٹریٹرس کی اس کھیپ کے ملنے پر ستائش کا اظہارکیا ہے، جو آج صبح بھارت پہنچی ہے۔

تھائی لینڈ میں مقیم بھارتی برادری نے 100 آکسیجن سلینڈرساور 60آکسیجن کنسنٹریٹرس عطیہ کے طور پر بھارت کو دےے ہیں۔

Recommended