Urdu News

اسرائیل نے اپنے بین الاقوامی سفارتی مشنز کوایرانی خطرات سے آگاہ کیا

اسرائیل نے اپنے بین الاقوامی سفارتی مشنز کوایرانی خطرات سے آگاہ کیا

مقبوضہ بیت المقدس،08اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

ایک آذربائیجانی شہری کو قبرص میں ایک یا زیادہ اسرائیلی تاجروں کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد بْدھ کو ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے مشنوں کو ممکنہ ایرانی دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔اسرائیل کے چینل 12 کی خبروں کے مطابق دنیا بھر کے اسرائیلی سفارت کاروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

نیٹ ورک نے یہ بھی کہا کہ قبرص میں ناکام حملے کی کوشش کے تین مشتبہ افراد جو کہ اس ہفتے کے اوائل میں سامنے آئے تھے پر شبہ ہے کہ وہ قبرص سے فرار ہو گئے ہیں۔ تاہم چینل نے معلومات کے ذرائع کا ذکر نہیں کیا۔رواں سال مارچ میں قومی سلامتی کونسل نے اسرائیلیوں کو ایرانی حکومت کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے امکان سے خبردار کیا تھا۔ اس نے کہا کہ جنوری میں ہندوستان میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب بم حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتے قبرص میں ارب پتی ٹیڈی ساگی کو قتل کرنے کے منصوبے کے لیے "ایرانی دہشت گردی" کو مورد الزام ٹھہرایا۔ ساگی ایک تاجر اور گیمنگ سافٹ ویئر کمپنی پلے ٹیک کے بانی ہیں جس کے دفاتر نیقوسیا میں ہیں۔

کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ناکام حملہ ساگی کو اس کے کاروباری سودوں سے متعلق قتل کرنے کی کوشش تھی لیکن اسرائیلی حکومت نے پیر کو ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ساگی کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ ایک اسرائیلی تاجر تھا۔ایک آذربائیجانی مشتبہ شخص کو گذشتہ ہفتے ایک یا زیادہ اسرائیلی تاجروں پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چینل 12 کی بدھ کے روزکے مطابق ملزم کے ساتھ زیر تفتیش ملزم پر 11 الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ ان میں دہشت گردی کی سرگرمی، اقدام قتل، ایک مجرمانہ تنظیم سے تعلق، جرم کی سازش اور ملک میں غیر قانونی قیام شامل ہیں۔

Recommended