Urdu News

اسرائیلی فضائی حملے جاری ، حماس نے راکٹ فائر کیا ، لبنان بھی جنگ میں ملوث

اسرائیلی فضائی حملے جاری

اسرائیلی فضائی حملے جاری ، حماس نے راکٹ فائر کیا ، لبنان بھی جنگ میں ملوث

یروشلم / غزہ شہر ، 19 مئی (انڈیا نیرٹیو)

اسرا ئیل اور فلسطین کے کے درمیان جنگ مسلسل جاری ہے ،جہاں اسرا ئیل کے زور دار حملے جاری ہیں وہیں فلسطین کی طرف سے بھی حماس کے درجنوں راکٹ اسرائیل پرگر رہے ہیں۔ اسرا ئیل مسلسل حماس کو نشانہ بنارہا ہے، اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامک یونیورسٹی سے منسلک لائبریری اور تعلیمی مرکز کے چھ منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق غزہ کی پٹی کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں راکٹ حملے میں تھائی لینڈ کے دو ملازم ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ لبنان سے بھی چھ گولے داغے گئے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی سرحد پار نہیں کرسکا۔ جواب میں ، گولے داغے گئے جس سے لبنان میں ان مقامات پر جوابی کارروائی کی گئی۔ جبکہ لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی توپ خانے 22 گولے داغے ۔

دوسری طرف اسرائیل، یروشلم اور فلسطین کے شہری مقبوضہ مغربی کنارے کے تنازعہ کو روکنے کے لیے منگل کو ہڑتال پر چلے گئے۔ تاہم اسرائیل نے ان کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس پورے خطے میں تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ، اب تک فضائی حملے میں 61 بچے اور 36 خواتین سمیت 212 فلسطینی فوت ہوچکے ہیں۔ اسرائیل میں ، ایک بچہ اور ایک فوجی سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی ہمدردی کی امور کی ایجنسی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کا شکاربنے 52 ہزار سے زیادہ فلسطینی فرار ہوچکے ہیں۔ اس حملے میں غزہ کی پٹی میں قریب چھ اسپتال اور نو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز سمیت 450 عمارتیں مسمار ہوچکی ہیں۔ 

Recommended