Urdu News

اسرائیلی آرمی چیف کاغزہ کے محاذ پرکئی روز تک لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی آرمی چیف کاغزہ کے محاذ پرکئی روز تک لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

اسرائیلی آرمی چیف کاغزہ کے محاذ پرکئی روز تک لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

غزہ،16مئی (انڈیا نیرٹیو)

اسرائیلی آرمی چیف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی کے محاذ پر کئی روز تک لڑائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف اسرائیل اور حماس دونوں ایک دوسرے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دونوں نے اب تک کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے اپیلوں پرعمل درآمد نہیں کیا۔آرمی چیف کے بیان سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ گذشتہ چند ایام کے دوران غزہ کی پٹی پر کی گئی بمباری میں حماس کو بھاری قیمت چکانے پرمجبور کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے پاس غزہ کی پٹی پر مزید حملوں کے لیے منصوبے موجود ہیں۔ ان کا اشارہ غزہ میں بمباری میں مزید شدت لانے کی طرف تھا۔

اسرائیلی آرمی چیف اور وزیر دفاع کے بیانات ایک ایسےوقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ کی پٹی پر جاری فوجی کارروائی آج ساتویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر تباہ کن فضائی حملے جاری رکھے ہوئےہیں جن میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بجلی کا نظام بری طرح درہم برہوم ہوگیا ہے۔

 خدشہ ہے کہ اگر بمباری جاری رہتی ہے تو پورے غزہ کی بجلی منقطع ہوجائے گی اور پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران اسرائیل پر 278 راکٹ داغے گئے۔گذشتہ سوموار سے جاری وحشیانہ کارروائی میں اب تک 39 بچوں اور 22 خواتین سمیت 139 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Recommended