Urdu News

اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں کی بمباری، 4 فلسطینی شہید، دنیا خاموش

اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں کی بمباری

القدس،04نومبر(انڈیا نیرٹیو)

جمعرات کی رات اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں کے متعدد مقامات پر بمباری کی۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات کی شام پٹی سے راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے کئی مقامات کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پٹی کے وسط میں بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش شروع ہو گئی۔سخت گیر سابق وزیر اعظم نیتن یاہو کو قانون سازی کے انتخابات میں فاتح قرار دیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی غزہ سے اسرائیل کی جانب راکٹ فائر کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے میزائل کو روک دیا ہے۔

فوج نے ایک بیان میں کہا غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ فائر کیا گیا جسے روک دیا گیا تھا اسرائیل اور تحریک اسلامی جہاد کے درمیان غزہ کی پٹی میں اگست میں 3 روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ راکٹ داغے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔

حماس کے زیر کنٹرول فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی سے راکٹ داغنے کی ذمہ داری کسی فریق نے قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے غزہ کی پٹی کا اسرائیل نے 15 سال سے محاصرہ کر رکھا ہے۔

بعد ازاں فوج نے اعلان کیا کہ جمعرات کی شام غزہ کی پٹی سے مزید 3 راکٹ فائر کیے گئے ہیں جو اسرائیل تک نہیں پہنچے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سلامہ آئی ڈی ایف کے فوجیوں پر فائرنگ اور 15 مئی کو یمام سپیشل یونٹس کے افسر نعوم راز کے قتل میں ملوث تھا۔

Recommended