Urdu News

اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین پر قبضہ سے متعلق اقوام متحدہ کے قرار داد کو مسترد کیا

اسرائیل اور فلسطین تنازعہ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی فلسطین پر قبضے کے سلسلے میں بین الاقوامی عدالت انصاف کی رائے مانگے کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ جہاں جنرل اسمبلی کی اسرائیلی کے خلاف قرار دادیں آچکی ہیں ایک اور سہی۔

انہوں نے اس سخت رد عمل کا اظہار ہفتے کے روز کیا۔انہوں نے کہا ‘اقوام متحدہ کا فیصلہ حقائق کو مسخ کرنے والا ہے۔ فلسطینی ہم یہودیوں کا ہے ، اس لیے یہودی قوم اپنی ہی زمین پر کیسے قبضے کی مرتکب ہو سکتی ہے۔

نیتن یاہو نے اس کے ساتھ ہی یروشلم کو بھی اسرائیلی دارالحکومت بنانے کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے جسے بین الاقوامی قوانین اور اقوم متحدہ کی قرا دادیں تسلیم نہیں کرتی ہیں۔ بلکہ اقوام متحدہ کا نام لیے بغیر کامل تحکمانہ انداز سے کہا ہے ‘ ہم سچ کے لیے اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

اسرائیلی قابض اتھارٹی جس نے اب پورے مغربی کنارے کا اپنے ساتھ جبری الحاق کا ارادہ کر رکھا ہے اس بارے میں نیتن یاہو نے کھلے الفاظ میں تو کچھ نہیں کہا لیکن فلسطین کو یہودی قوم کی زمین قرار دینے سے صاف مطلب ہے کہ وہ فلسطین کے چپے چپے پر قبضہ جاری رکھنے کے یہودی انتہا پسندی کی سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جو ان کے اس وقت اہم ترین اتحادی بھی ہیں۔

واضح رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعہ کے روز 87 ملکوں کے ووٹ کی اکثریت سے منظور کردہ اپنی قرار داد میں بین الاقوامی عدالت انصاف کو فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور یہودی بستیوں کی ناجائز تعمیر کے حوالے سے عدالتی رائے دینے کے لیے کہا ہے۔ اس قرار داد کے خلاف 26 ووٹ پڑے جب کہ 53 ملکوں نے اپنی زبان بند رکھی اور قرار داد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

Recommended