Urdu News

جے شنکر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین اورپاکستان کوبنایا نشانہ

ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر

دہشت گردی کو کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا

نیویارک، 24 ستمبر (25 ستمبر)

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردی پر چین اور پاکستان پر درپردہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں دہشت گردوں کا دفاع کرنے والے ممالک نہ ان کے مفادات اور نہ ہی ان کی ساکھ کو ذہن میں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تبصرہ خواہ مقصد کوئی بھی ہو، خون کے داغ کو کبھی نہیں چھپا سکتا۔

یہاں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کے پڑوسی نامزد دہشت گردوں کا دفاع کرنے کی حد تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 1267 پابندیوں کے نظام کی سیاست کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان، جو کئی دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے، صفر برداشت کے نقطہ نظر کی پرزور حمایت کرتا ہے۔ ہماری نظر میں دہشت گردی کے کسی بھی عمل کو ہر گز جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

روس ہندوستان اور برازیل کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتا ہے

روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یواین ایس سی) کی مستقل رکنیت کے لیے اہل امیدواروں کے طور پر ہندوستان اور برازیل کی حمایت کی ہے۔

روس نے دونوں ممالک کو اہم بین الاقوامی کردار قرار دیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہفتہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں سالانہ اجلاس میں سلامتی کونسل کی رکنیت کے لیے ہندوستان کے نام کی حمایت کا اظہار کیا۔

لاوروف کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت

روس کو کئی شعبوں میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر بیان کرتے ہوئے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ان کی بات چیت دو طرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ یوکرین کے تنازع پر مرکوز رہی۔

جے شنکر نے کہا، ہم نے بہت سے مسائل پر بات کی۔ ان کے ساتھ میری ملاقات کا ایک حصہ دو طرفہ تعاون پر مرکوز تھا، کیونکہ روس بہت سے شعبوں میں ہمارا کلیدی شراکت دار ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ جواب نیویارک میں ہندوستانی نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران دیا۔

انتونیو گٹیرس کے ساتھ یوکرین کا تنازعہ اور عالمی چیلنجز

ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں روس یوکرین جنگ سمیت عالمی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ انتونیو گٹیرس کے ساتھ کئی مسائل پر بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر خارجہ امریکہ کے 10 روزہ دورے پر ہیں۔

Recommended