عالمی

جکارتہ: مسجد میں لگی خوفناک آگ،بڑا گنبد گرا، کوئی جانی نقصان نہیں

جکارتہ، 20 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 انڈونیشیا کی راجدھانی جکارتہ کے اسلامک سینٹر کی مسجد میں زبردست آگ لگنے سے ایک بڑا گنبد منہدم ہوگیا۔ شکر ہے حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مسجد کے گنبد میں لگی  آگ کا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کتنی خوفناک تھی۔ فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حالانکہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد میں مرمت کا کام جاری تھا اور حادثہ بدھ کی سہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا۔ اسلامک سینٹر کامپلیکس میں مسجد کے علاوہ تعلیمی، تجارتی اور تحقیقی سہولیات موجود ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago