تہذیب و ثقافت

سیدنا کے 10 روزہ سفر کی شروعات ادے پور سے، جمعرات کو بھیلواڑہ میں

ادے پور، 20 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 شیعہ داؤدی بوہرہ سماج کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا علی قدر مفضل سیف الدین نے میواڑ علاقے میں اپنے سفر کی شروعات ادے پور سے کی۔

ڈاکٹر سیدنا علی قدر مفضل سیف الدین نے بدھ کو دوپہر 1.30 بجے ادے پور ہوائی اڈے پر جلوہ افروز ہوئے۔ وہاں سے وہ درگاہ سیدی خانجی پیر گئے، جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھا کر زیارت کی۔

سیف باغ میں ان کے استقبال کے لیے ایک بڑا اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔ عقیدت مند دیدار کر سکیں اس کے لیے ایک بڑا پنڈال تیار کیا گیا تھا۔ وہ ٹھیک 3 بجے سیفی باغ کے اسٹیج پر پہنچے۔

ان کے دیدار کی خوشی سے عقیدت مندوں کی آنکھیں چمک اٹھیں اور پورا پنڈال خامہ مولا کی آواز سے گونج اٹھا۔سیدنا نے اپنے مختصر کلمات میں ادے پور کے لوگوں کی محبت اور پیار پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سب کو دیکھنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدّس سیدنا طاہر سیف الدین اور مقدّس سیدنا محمد برہان الدین کو بھی ادے پور کے لوگ بہت پسند کرتے تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ محرم کا عشرہ مبارک یہاں ادے پور میں ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago