Urdu News

جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے برسراحتجاج

جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے برسراحتجاج

اسلام آباد۔16 دسمبر

پاکستان میں متعدد جماعتوں نے مسائل کو اجاگر کرنے اور عمران خان حکومت کے خلاف اپنی مخالفت ظاہر کرنے کے لیے یوم یکجہتی بلوچستان منایا۔ دیگر کئی لوگوں کی طرح، جماعت اسلامی نے بھی اسلام آباد میں دن منایا۔جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمان، جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

 مولانا ہدایت الرحمان گزشتہ کئی دنوں سے گوادر میں مقامی آبادی کے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اسلم نے حکومت سے کہا کہ وہ گوادر میں مظاہرین کے مطالبات تسلیم کرے اور وہاں اپنی وحشیانہ کارروائیاں بند کرے۔

 انہوں نے کہا کہ پہلی بار گوادر میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں خواتین اپنے شیر خوار بچوں کے ساتھ شریک ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام محب وطن اور پرامن لوگ ہیں لیکن اگر ان کی آواز نہ سنی گئی تو ان کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آئے گا۔ میاں اسلم نے کہا کہ گوادر کو حق دو تحریک عوام کو ان کے حقوق ملنے تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ "جماعت اسلامی بلوچستان کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور بلوچ عوام کے تمام آئینی اور قانونی مطالبات کی حمایت کرتی ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ مولانا ہدایت الرحمان کی تحریک میں پورا گوادر ان کے پیچھے تھا۔

Recommended