Urdu News

جئے سندھ فریڈم موومنٹ نے آئندہ 14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا

جئے سندھ فریڈم موومنٹ

 سندھ، 20؍  جولائی

جئے  سندھ فریڈم موومنٹ جو علیحدہ  سندھو دیش کے لیے جدوجہد کررہا ہے ، نے  آئندہ 14 اگست کو پوری دنیا میں پاکستان اور  چینی قونصل خانوں کے سامنے احتجاج  کرنے   کا اعلان  کیا ہے۔ موومنٹ  کے ذریعہ  پریس کو جاری ایک بیان کے مطابق 14 اگست 1947 کو غیر فطری ریاست پاکستان کا قیام تاریخ کی ایک غلطی تھی جس کی وجہ سے تاریخی قومیں سندھی ،بلوچ ،خطے کے پشتون ایک غالب صوبے پنجابمیں  بدتر  زندگی  گزارنے پر مجبور  ہیں۔

 بیان  میں کہا کہ  سندھی، بلوچ اور پستونوں کو پہلے  پاکستانی فوج کا نشانہ بننا پڑا اور اباور اب سی  پیک کے تحت چینی غلامی میں زندگی گزارنے پر مجبور   ہیں۔ بیان  میں کہا گیا ہے کہ لہذا  جے سندھ فریڈم موومنٹ14 اگست 2022 کو دنیا بھر میں پاکستانی اور چینی قونصل خانوں، سفارت خانوں کے باہر  احتجاج اور ریلیوں کا اہتمام کرے گی اور 14  اگست کو یوم  سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

Recommended