Urdu News

جے ایس ایف ایم نے ریاستی مظالم کے درمیان سندھی قوم پرستی کے بانی سائیں جی ایم سید کی 119 ویں یوم پیدائش منائی

جے ایس ایف ایم نے ریاستی مظالم کے درمیان سندھی قوم پرستی کے بانی سائیں جی ایم سید کی 119 ویں یوم پیدائش منائی

سان ( پاکستان)،19؍ جنوری

ریاستی مظالم کے درمیان، سندھی  تنظیموں جیسے آزادی کی حامی سندھی تنظیموں بشمول سندھ فریڈم موومنٹ،  جئے سندھ فریڈم موومنٹ (جے ایس ایف ایم) نے  17 جنوری کو جدید سندھی قوم پرستی کے بانی، سائیں جی ایم سید ککے119 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سندھ کے مختلف حصوں میں ریلیاں نکالیں۔

 پولیس نے پرامن جے ایس ایف ایم کے قافلوں کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے شیل اور فائرنگ کا استعمال کیا، جب وہ سید کی جائے پیدائش سان کے قصبے میں پہنچے۔ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے‘ سندھ سے محبت کرنے والے ہزاروں خاندان اپنے معصوم بچوں کے ساتھ سندھ کے مختلف شہروں سے ویگنوں اور بسوں کے ذریعے قافلوں میں شامل ہوئے۔

جے  ایس ایف ایم کی جانب سے مختلف شہروں سے نکالے گئے قافلوں کی گاڑیوں پر سندھودیش کے قومی پرچم کے ساتھ “نو چائنا گو چائنا”،  کوریڈور منصوبہ مسترد،غیر ملکیوں کو سندھ سے نکال باہر کیا جائے ۔ مظاہرین  کے  ہاتھوں میں موجود  بینروں پر لکھا ہوا تھا  کہ سندھی اور بلوچ قومی کارکنوں کو جبری  لاپتہ کرنا اور سندھی ہندو لڑکیوں کی جبری تبدیلی کو روکا جائے ۔

جے ایس ایف ایم کا کارواں پاکستانی ریاستی مشینری کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو توڑتا ہوا سندھ بھر سے سفر کرتا ہوا سنشہر دادو پہنچا، جہاں نوجوانوں اور  دیگران نے احتجاج کیا۔ خواتین نے معصوم بچوں کے ساتھ اپنے محبوب قائد کے مزار پر حاضری دی اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سندھودیش کے قومی ترانے کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا جس کے بعد قومی سلامی دی گئی۔

Recommended