Urdu News

سین فرانسسکو میں بھارتی سفارت خانے پر پھر پہنچے خالصتان حامی، سیکورٹی میں اضافہ

سین فرانسسکو میں بھارتی سفارت خانے پر پھر پہنچے خالصتان حامی

واشنگٹن، 23 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 خالصتان کے حامی ایک بار پھر امریکہ کے شہر سین فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے پر پہنچے۔ پولیس نے انہیں سفارت خانے کی طرف بڑھنے نہیں دیا۔ پولیس نے سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھا دی ہے اور یہاں پر بیریکیڈنگ کر دی ہے۔

بھارت میں وارث پنجاب دے سنگٹھن کے جتھیدار امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس سے دلبرداشتہ ہوکر خالصتان حامیوں نے برطانیہ اور آسٹریلیا میں ہندوستانی سفارت خانوں پر حملہ کیا تھا۔

امریکہ کے سین فرانسسکو میں واقع ہندوستانی قونصل خانے پر اتوار کو خالصتان کے حامیوں نے حملہ کیا۔ مظاہرین نے عمارت کے باہر خالصتانی پرچم لہرائے۔ اس وقت سفارت خانے کے باہر کوئی سیکورٹی نہیں تھی جس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت کے سامنے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ امریکی حکومت اب حرکت میں ا?گئی ہے۔ حکومت نے سین فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے کے باہر بھاری سیکورٹی فورس تعینات کر کے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

پولیس نے سفارتخانے کے چاروں طرف بیریکیڈ لگا دی ہے۔ بدھ کو ایک بار پھر خالصتان کے کچھ حامی سفارت خانے پر پہنچے تو پولیس نے انہیں بیریکیڈنگ سے آگے بڑھنے نہیں دیا۔

Recommended