Urdu News

کابل ائیرپورٹ پر پہلی کمرشل فلائٹ کی لینڈنگ

کابل ائیرپورٹ پر پہلی کمرشل فلائٹ کی لینڈنگ

کابل،13ستمبر(انڈیا نیرٹیو)

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی کمرشل پرواز کابل کے ہوائی اڈے پر اترگئی۔ اسلام آباد سے جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ]پی آئی اے[ کی پرواز PK6249سقوط کابل کے بعد آنے والی پہلی کمرشل پرواز ہے۔فلائٹ میں سوار فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کیایک صحافی کے مطابق "جہاز میں مسافر برائے نام موجود تھے۔ تقریبا دس مسافر۔ عملے کے افراد مسافروں سے زیادہ لگ رہے تھے۔"

اس سے قبل پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کمپنی افغانستان میں معمول کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے تیار ہے مگر کابل سے پروازوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔افغانستان سے امریکی افواج اور تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا جسے طالبان حکومت نے قطر اور دیگر ممالک کے تعاون سے فعال کر نے میں کامیاب رہے ہیں۔اس سے قبل 3 ستمبر کو افغانستان کی ایک مقامی ائیرلائن اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بحال کر چکی ہے۔

Recommended