Urdu News

پاکستان میں سبسڈی والے آٹے کے ٹرک پردھاوابولنےوالوں کےخلاف لاٹھی چارج

پاکستان میں سبسڈی والے آٹے کے ٹرک پردھاوابولنےوالوں کےخلاف لاٹھی چارج

اسلام آباد۔16؍ جنوری

 پولیس نے ہفتے کے روز ایک ہجوم پر لاٹھی چارج کیا، جس نے سبسڈی والے گندم کے آٹے کے تھیلوں سے لدے ایک ٹرک پر دھاوا بول دیا اور اس کے ڈرائیور اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔  پاکستانی میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ  اس وقت ہوا جب آٹے کے تھیلے خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں نے حکومت پاکستان کے خلاف نعرے لگائے اور قطار توڑ دی۔

ٹرک ڈرائیور اور پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کے بعد انہوں نے جوابی کارروائی کی اور لوگوں پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ ٹرک ڈرائیور ٹرک کو اوگھی میں اسسٹنٹ کمشنر آفس لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔ڈان اخبار کے مطابق، ڈپٹی کمشنر نے بعد میں سبسڈی والے آٹے کی تقسیم کا شیڈول تبدیل کر دیا اور کھیپ شیرگر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھیج دی۔

مقامی لوگوں نے حکومت سے اوگھی کے لوگوں کے لیے ہفتہ وار آٹے کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ڈان اخبار کے حوالے سے ایک صارف نے مطالبہ کیا، ضلعی خوراک کا محکمہ اوگھی اور اس کے مضافات میں لوگوں کو 20 کلو گرام کے صرف 670 گندم کے آٹے کے تھیلے فراہم کرتا ہے، جسے مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوگنا کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں خوراک کے گہرے بحران کے درمیان، لوگ اپنی بائیک پر گندم کے ٹرک کا پیچھا کرتے ہوئے، اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر گندم کا ایک تھیلا حاصل کرتے نظر آئے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نیشنل ایکویلیٹی پارٹی جے کے جی بی ایل کے چیئرمین پروفیسر سجاد راجہ نے لکھا کہ یہ کوئی موٹر سائیکل ریلی نہیں ہے بلکہ پاکستان میں لوگ آٹے سے لدے ٹرک کا پیچھا کر رہے ہیں، اس امید پر کہ وہ آٹے کا صرف ایک پیکٹ خریدیں گے۔

Recommended