عالمی

روس کے باغی آرمی چیف پریگزن کے بیلاروس پہنچنے کے بعد لیتھوانیا نے نیٹو کو کیا خبردار

ولنیئس، 27 جون (انڈیا نیرٹیو)

 روس کی باغی فوج واگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن کے بیلاروس پہنچنے کے بعد لیتھوانیا نے نیٹو کو خبردار کیا ہے۔ لیتھوانیا نے کہا کہ پریگوزن کے بیلاروس پہنچنے کی حالت میں ناٹو کو اپنے مشرقے حصے کو مضبوط کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔

روس میں ویگنر آرمی جو کبھی پوتن کی مددگار تھی ماضی میں بغاوت کر دی تھی۔ یہ معاملہ بعد میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی ثالثی سے حل ہوا اور ویگنر کی فوج کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے اپنے فوجیوں کو ماسکو جانے سے روک دیا۔ ایک معاہدے کے ایک حصے کے طور پرپریگوزن نے روس چھوڑ کر بیلاروس جانے پر اتفاق کیا۔

اب بیلاروس اور روس کے پڑوسی ملک لیتھوانیا کے صدر گیتاناس نوسیدا نے نیٹو کو خبردار کیا ہے۔ روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن  کے خلاف ویگنر کی بغاوت پر بات کرنے کے لیے سلامتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد، نوسیدا نے کہا کہ اگر پریگوزن یا ویگنر گروپ کا کوئی حصہ غیر واضح ارادوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ بیلاروس آیا تو اس کا مطلب صرف یہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں  اپنے مشرقی حصوں کی حفاظت کومزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

لتھوانیا کے صدر نے کہا کہ وہ صرف لتھوانیا کے بارے میں نہیں بلکہ پورے نیٹو کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیتھوانیا بیلاروس کے سیاسی اور سیکورٹی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے انٹیلی جنس تعاون کے لیے تیار ہے۔لتھوانیا اگلے ماہ نیٹو کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago