میدان عرفات کی مسجد میں خطبہ حج کے دوران شیخ یوسف بن محمد سعید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنے کا حکم دیا ہے اور فرقہ فرقہ ہونے سے منع فرمایا
ریاض،27جون (انڈیا نیرٹیو)
مکہ مکرمہ کی وادیاں سفید چادر میں لپٹی ہوئی ہیں، دنیا بھر سے تشریف لانے والے 25 لاکھ فرزندان توحید مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ حج کے دوسرے دن دنیا بھر سے عازمینتلبیہ کیصدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لیے نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے۔ یہاں شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج پیش کیا۔خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا گیا۔
سعودی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شیخ یوسف بن محمد سعید نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنے کا حکم دیا ہے اور فرقہ فرقہ ہونے سے منع فرمایا ہے۔تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہوجائیں۔ فضیلت الشیخ یوسف بن محمد نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مل جل کر بیٹھنا نجات بنایا اور جدا ہونا عذاب قرار دیاہے، اللہ نے جڑ کر رہنے کا حکم دیا اور ہر اس چیز سے منع کیا ہے جو تفرقہ ڈالے، وہی امیدوں کا مرکز ہے اور ہم اسی سے ڈرتے ہیں، خدا رحمٰن و رحیم ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد الرسول اللہ ؐ اللہ کے رسول اور بندے ہیں جنہوں نے سب کے ساتھ مل کر رہنے اور تعاون کا حکم دیا اور منافرت کو منع کیا۔انہوں نے کہا کہ اتحاد میں دین و دنیا کے معاملات میں فلاح ہے، مسلمانوں کو آپس میں جڑ کر رہنا ہوگا، حکم ہے کہ اختلاف ہو تو قرآن و سنت سے رجوع کریں۔
شیخ یوسف نے خطبہ حج کے دوران اسلام کے مساوات اور تقویٰ کے فلسفہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کسی عربی کو عجمی، کسی گورے کو کسی کالے پر فضیلت حاصل نہیں، حضرت محمدؐ نے فرمایا کہ اگر کسی کو کسی پر فوقیت ہے تو صرف تقویٰ کی بنیاد پر، اچھے اخلاق سے دلوں میں جگہ پیدا ہوتی ہے اس لیے مسلمانوں تقویٰ اختیار کرو، اللہ سے ڈرو اور اصلاح کی کوشش کرو، شرک نہ کرو اور والدین سے حسن سلوک کرو، اللہ نے والدین، میاں بیوی اور بچوں کے حقوق کو واضح کردیا ہے۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اچھے اخلاق سے دوسروں کے دل میں جگہ پیدا ہو جاتی ہے، مسلمانوں کے لیے ضروری ہے اچھے اخلاق رکھیں، شریعت مطہرہ کا مقصد ہے مسلمان آپس میں جڑ جائیں، ارشاد ہوتا ہے شرک نہ کرنا، والدین سے حسن سلوک کرو، گناہ کے کاموں میں تعاون نہ کرو، تقویٰ میں تعاون کرو، شیطان چاہتا ہے مسلمانوں میں تفرقہ پیدا ہو، دین میں تمام تعلیمات ہیں جو مسلمانوں کو جوڑ کر رکھتی ہیں، شریعت میں حکم ہے جھگڑا کرنے والوں کو سمجھایا جائے۔
واضح رہے کہ مناسک حج کے دوران منیٰ کی عارضی خیمہ بستی میں 8 ذوالحج کا پورا دن قیام کے دوران پانچوں وقت کی نمازیں ادا کر کے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے لئے 9 ذوالحج کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد میدان عرفات میں جمع ہوئے۔ میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہونے کے بعد حجاج کرام مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…