منگل کو امریکی ریاست مشی گن کے ایک اسکول میں ایک طالب علم نے فائرنگ کر دی۔ اس میں تین طلبا کی موت ہو گئی ہے جب کہ آٹھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔
آکلینڈ کاؤنٹی کے انڈر شیرف مائیک مک کابے نے کہا کہ تفتیش کار اس فائرنگ کے پیچھے محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ملزم طالب علم نے پولیس کے سامنے کچھ بھی قبول نہیں کیا اور وکیل کا مطالبہ کیا ہے۔
آکلینڈ کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر کیرن میکڈونلڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جلد ہی مکمل چیک کرکے ان ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، تاکہ سخت سزا دی جا سکے۔ کئی طلباء نے اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔