نیپیڈا ،یکم فروری (انڈیا نیرٹیو)

ایک دہائی قبل تک تقریبا ً50 سال فوجی حکمرانی میں رہنے والے میانمار میں ایک بار پھر فوجی بغاوت ہوچکی ہے۔ ملک کی رہنما آنگ سانگ سوچی اور صدر یو ون مینٹکو گرفتار کرکے فوج نے ملک کا اقتدار سنبھال لیا ہے۔ ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق جنرل اور نائب صدر منٹ سوے کو قائم مقام صدر بنایا گیا ہے اور انہیں فوجی سربراہ کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

اس اہم پیش رفت کے درمیان ، فوج کو سڑکوں پر ہر طرح کے احتجاج کو سختی سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے اور ہر طرح کے مواصلات کو بند کردیا گیا ہے۔

تاہم ، اس سے قبل میانمار کی فوج نے واضح کیا تھا کہ فوجی بغاوت کے خدشات کے درمیان بغاوت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ فوج قانون کے مطابق آئین کا تحفظ کرے گی۔ اہم بات یہ ہے کہ میانمار میں 1962 میں ایک فوجی بغاوت ہوئی تھی جو تقریبا ًپانچ دہائیوں تک جاری رہی۔

ملک میں فوجی بغاوت سے قبل ، آنگ سان سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کے ترجمان مایو نیونٹ نے آنگ سان سو کی گرفتاری کے بعد خدشات کا اظہار کیا تھا کہ جو حالات پیدا ہوگئے ہیں ،اس سے واضح ہے کہ فوج تختہ الٹنے کی کوشش کررہی ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…