مکہ مکرمہ،20مارچ(انڈیا نیرٹیو)
صدارت عامہ برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ساعتوں میں مسجد حرام اور مسجد نبوی کو لاکھوں افراد کی آمد کے لیے تیاری کرلی گئی ہے۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں زائرین، معتمرین اور عبادت گزاروں کو سہولیات فراہمی کی تیاری کرلی گئی ہے۔
عزت مآب الشیخ السدیس نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے جنرل پریذیڈنسی کی تیاریوں کے حصے کے طور پر معتمرین کے لیے تمام خدمات تیار کر لی گئی ہیں۔ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ دونوں مقدس مساجد میں عازمین کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات مکمل طور پر تیار ہیں۔ تمام سیڑھیوں اور لفٹوں کی آپریشنل کردیا گیا ہے۔
مساجد کے تمام حصوں میں ساؤنڈ سسٹم، تمام تکنیکی سروس، انجینئرنگ۔ آگاہی اور رہنمائی کی خدمات ایک خصوصی ٹیم کے ذریعہ تیار ہیں۔ ان سروسز کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔جدید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سعودی حکومت دو مقدس مساجد اور ان کے زائرین کی دیکھ بھال کے لیے تمام شعبوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمر بستہ ہے۔
بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کی اس تیاری میں تمام محکموں اور یونٹوں کے ساتھ ان کی معاون ایجنسیوں نے حصہ لیا ہے۔شیخ سدیس نے کہا جنرل پریذیڈنسی متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل روابط قائم کرکے ضیوف الرحمن کو خدمات فراہم کرنے اور ان کی عبادات کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی پوری سعی کرتا ہے۔الشیخ السدیس نے اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے ضیوف الرحمن کی خدمت میں مصروف افراد اور سعودی قیادت کے لیے مدد اور کامیابی کی دعا بھی کی۔