Urdu News

قبائلی امور کی وزارت اور مائکروسافٹ نے، ٹرائیبل اسکولوں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے لئے مشترکہ اقدامات

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈے

 

 

نئی دہلی 17مئی 2021: ایک شمولیاتی اور مہارت پر مبنی معیشت کے مد نظر، قبائلی امور کی وزارت (ایم ٹی اے) نے مائکروسافٹ کے ساتھ آج ایک مفاہمت نامہ  (ایم او یو) پر دستخط کئے ، وزارت کے تحت ‘ کامیابی کے لئے نوجوان کو بااختیار کرتے ہوئے ’ کے موضوع پر منعقدہ ایک آن لائن تقریب میں اس مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئےجس کا مقصد، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) اور آشرم اسکولوں جیسے اسکولوں  کے علاوہ  دیگر  اسکولوں کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں مدد کرنا ہے۔مثبت ایکشن اقدامات کے تحت ، مائکروسافٹ منسٹری کے تحت تمام ای ایم آر ایس اسکولوں میں، انگریزی اورہندی، دونوں میں ، قبائلی طلباء کو  اے آئی نصاب دستیاب کرائے گاجس کا مقصد مصنوعی انٹلی جنس سمیت  آئندہ جنریشن کی ٹکنالوجیوں میں  آموزش کاروں اور طلباء کی ماہرانہ صلاحیت کو مستحکم کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VLU9.jpg

 

اس تقریب میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈے، قبائلی امور کی وزیرمملکت محترمہ رینکوکا سروتا، قبائلی امور کے سکریٹری جناب انل جھا اور جناب نوتیج بال،  مائکروسافٹ انڈیا کے پبلک سیکٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور  منسٹری اورای ایم آر ایس کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈے نے کہاکہ ہمارے طلباء کو عالمی پیمانہ پر مقابلہ کے لئے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ‘‘یہ پروگرام مختلف بین الاقوامی فورموں میں ہمارے طالب علموں کی  تیاری کے ضمن میں کارآمد ثابت ہوگا۔ ان پروگراموں کے ذریعہ ہمارے طالب علم ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعہ مطلوبہ مہارت حاصل کرسکیں گے  اور یہ مصنوعی انٹلی جنس اورکوڈنگ کے ساتھ ایک نیا باب وا کرے گا جو کہ نصاب کا ایک حصہ ہے’’

Recommended