Urdu News

مسجد نبوی میں مو ذن، ائمہ انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری ملازمت سے برخاست

عید میلاد النبی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

مدینہ منورہ ،10جون (انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے پر مسجد نبوی انتظامیہ کے دو اعلی عہدیداروں کو سبکدوش کیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی میں ائمہ اور مو ذن حضرات کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر اور سیکریٹری کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کیا ہے۔مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ کے سیکریٹری کو دونوں عہدوں کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ انہیں ادارے کی تنظیم نو کا کام بھی سپرد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر السدیس نے اس موقع پر پالیسی بیان میں کہا کہ ترقیاتی پروگرام 2024 کے مطابق ترقیاتی عمل میں کسی کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سب مطلوبہ طریقے سے ڈیوٹی دیں۔ کام میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور لاپروائی کو قریب نہ پھٹکنے دیں۔ یاد رکھیں کہ کوتاہی اور لاپروائی برتنے والوں کا احتساب ہوگا اور ان کے خلاف تمام ضروری کارروائی ہوگی۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو مسجد نبوی میں فجر کی نماز 45 منٹ دیر سے شروع کرنے اور اس سلسلے میں لاپروائی برتنے پر دونوں عہدیداروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔

سعودی عرب: سیکورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث داعشی کا سر قلم

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث ’داعشی‘ جنگجو کو سنائی گئی سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے جدہ میں مجرم کا سرقلم کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معظمہ کے علاقے جدہ گورنری میں ایک سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث مصر سے تعلق رکھنے والے ولید سامی الزھیری کا 23 شوال کو سر قلم کردیا گیا۔

سزاپانے والے داعشی نے کچھ عرصہ قبل جدہ میں ایک پٹرول پمپ پر نماز فجر ادا کرنے میں مصروف سیکورٹی اہلکار ھادی بن مسفر القحطانی کو قتل کردیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے سیکیورٹی اہلکار کو نماز میں تنہا پا کرموقعے سے فایدہ اٹھایا اور نماز کے دوران اس پرچاقو سے وار کرکے اسے قتل کردیا تھا۔کارروائی کے بعد مجرم جائے وقوعہ سےفرار ہوگیا تھا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے تعاقب کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ اس نے عدالت کے سامنے جرم کا اعتراف کرنے کے ساتھ ’داعش‘ کے ساتھ اپنے تعلق کا اعتراف کیا تھا۔

Recommended