Urdu News

مودی اور جن پنگ ایک ساتھ مل کر تنازعہ حل کرسکتے ہیں ، تیسرے کی ضرورت نہیں: پوتن

@KremlinRussia_E

مودی اور جن پنگ ایک ساتھ مل کر تنازعہ حل کرسکتے ہیں ، تیسرے کی ضرورت نہیں: پوتن

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ہفتے کے روز کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ ذمہ دار لوگ ہیں اور وہ مل کر دونوں ممالک کے مابین تنازعات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ اس عرصے کے دوران کوئی تیسرا شخص اس میں مداخلت نہ کرے۔

کواڈ  کی عوامی سطح پر تنقید کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ اندازہ لگانا ماسکو پر منحصر نہیں کرتا کہ کس ملک کو اس پہل میں کتنا اور کس حد تک حصہ لینا چاہیے اور دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات قائم کرنے چاہیے ۔ حالاں کہ یہ ضروری ہے کہ کسی کے خلاف دوست بنانے کے مقصد سے کوئی شراکت دار نہیں ہونا چاہیے ۔ اس کے علاوہ پوتن نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے ساتھ روس کی شراکت داری اور ماسکو اور بیجنگ کے درمیان تعلقات میں کوئی تضاد نہیں ہے ۔

پوتن نے کہا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ہندوستان اور چین سے متعلق کچھ معاملات ہیں ، لیکن وہ ہندوستان کے وزیر اعظم اور چین کے صدر ، دونوں کا رویہ جانتے ہیں۔ دونوں ذمہ دار افراد ہیں اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح کسی بھی مسئلے کے حل پر پہنچیں گے۔

ہندوستان اورچین مسائل کے حل کا راستہ تلاش کریں گے : پوتن

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ چین اورہندوستان اپنے درمیان معاملات حل کرنے کا راستہ تلاش کریں گے اور غیر علاقائی طاقتوں کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔مسٹر پوتن نے جمعہ کے روز سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (ایس پی آئی ای ایف) میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کےدوران کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جنپنگ بہت ذمہ دار لوگ ہیں اور ایک دوسرے سے ذاتی طور پراحترام کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ وہ ان مسائل اور معاملات کو حل کرنے کے راستے تلاش کر لیں گے۔

Recommended