Urdu News

جزیرہ ممالک کے ساتھ تعاون کی پہل،مودی نے بڑھایا دوستی کی طرف ایک مضبوط قدم

پاپوا نیو گنی میں فورم فار انڈیا- پیسیفک آئی لینڈز کو-آپریشن کا اجلاس میں وزیر اعظم مودی کی شرکت

 پاپوا نیو گنی میں فورم فار انڈیا- پیسیفک آئی لینڈز کو-آپریشن کا اجلاس ہندوستان کی طرف سے جزیرے کے ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے ایک منفرد پہل ثابت ہو رہی  ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان ممالک کی طرف دوستی کا ایک مضبوط قدم اٹھایا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی جاپان میں جی-7 اور کواڈ  میٹنگ میں شرکت کے بعد پاپوا نیو گنی پہنچے ہیں۔ یہاں انہوں نے ہند بحرالکاہل کے جزیروں کے ممالک کے درمیان تعاون کے لیے تشکیل دی گئی تنظیم، فورم فار انڈیا -پیسیفک آئی لینڈز کو-آپریشن (ایف آئی پی آئی سی ) کے تیسرے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

اس دوران مودی نے بحرالکاہل خطے کے کئی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ہندوستان ان ممالک کے درمیان اپنے تعلقات کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے۔ پاپوا نیو گنی کے گورنر جنرل سر باب ڈیڈ کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں لیڈروں نے ہند-پاپوا نیو گنی تعلقات میں ترقیاتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے پاپوا نیو گنی میں کتاب ‘تھروکورل’ کا ٹوک پسن ترجمہکا اجرا کیا۔

ایف آئی پی آئی سی  چوٹی کانفرنس کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے فجی کے وزیر اعظم سیتوینی رابوکا سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان اور فجی کے تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھڑے ہیں۔ آنے والے وقت میں دونوں ملک ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

اس دوران وزیر اعظم نے جزائر سولومن کے وزیر اعظم منشے سوگاوارے سے ملاقات کی۔ مودی نے ملاقات کو شاندار قرار دیا۔ ساموا کے وزیر اعظم فیامے ناومی مطاف کے ساتھ بات چیت کے دوران مودی نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے تعلقات کو وسعت دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Recommended