Urdu News

دس ہزار سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ دہشت گرد افغانستان میں داخل : افغان حکومت

پاکستانی تربیت یافتہ دہشت گرد افغانستان میں داخل

حکومت افغانستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے  تربیت یافتہ 10 ہزار سے زیادہ دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوچکے ہیں۔انہیں پاکستانی تنظیم تربیت دیتی ہے اور اسلام آباد ان کی مالی مدد کرتا ہے۔

صدر اشرف غنی احمد زئی کے ترجمان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ ہزاروں دہشت گرد پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مستقل بنیاد پر کسی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تربیت اور مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ اس سے پہلے بھی اشرف غنی نے کہا تھا کہ ایک ماہ میں 10 ہزار غیر ملکی دہشت گرد پاکستان سے افغانستان آئے ہیں۔

 افغانستان کے محکمہ انٹیلی جنس کے سابق چیئرمین رحمتہ اللہ نبیل نے بھی کہا کہ صوبہ اسپن بولدک کے ذریعے ہر روز ایک ہزار پاکستانی دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوتے ہیں، جس پر  طالبان  گزشتہ ہفتے قبضہ کر لیا تھا  اسی کے ساتھ ہی، افغان حکام نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ   پاکستان طالبان کو فضائی مدد بھی فراہم کرتا ہے  اور جب افغان سیکورٹی اہلکار پھر سے قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں دھمکی بھی دی جاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے دہشت گرد اور دہشت گرد گروہ افغانستان میں سرگرم ہیں۔

Recommended