Categories: عالمی

دس ہزار سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ دہشت گرد افغانستان میں داخل : افغان حکومت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حکومت افغانستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے  تربیت یافتہ 10 ہزار سے زیادہ دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوچکے ہیں۔انہیں پاکستانی تنظیم تربیت دیتی ہے اور اسلام آباد ان کی مالی مدد کرتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صدر اشرف غنی احمد زئی کے ترجمان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا ہے کہ ہزاروں دہشت گرد پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مستقل بنیاد پر کسی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تربیت اور مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔ اس سے پہلے بھی اشرف غنی نے کہا تھا کہ ایک ماہ میں 10 ہزار غیر ملکی دہشت گرد پاکستان سے افغانستان آئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 افغانستان کے محکمہ انٹیلی جنس کے سابق چیئرمین رحمتہ اللہ نبیل نے بھی کہا کہ صوبہ اسپن بولدک کے ذریعے ہر روز ایک ہزار پاکستانی دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوتے ہیں، جس پر  طالبان  گزشتہ ہفتے قبضہ کر لیا تھا  اسی کے ساتھ ہی، افغان حکام نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ   پاکستان طالبان کو فضائی مدد بھی فراہم کرتا ہے  اور جب افغان سیکورٹی اہلکار پھر سے قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں دھمکی بھی دی جاتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف حملوں کو تیز کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے دہشت گرد اور دہشت گرد گروہ افغانستان میں سرگرم ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago