Categories: عالمی

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 32 لاکھ 69 سے زائد

واشنگٹن،07مئی (انڈیا نیرٹیو)

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباسے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباسے 12 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 67 لاکھ 9 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جب کہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 69 ہزار 840 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 48 ہزار 636 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 13 کروڑ 40 لاکھ 91 ہزار 12 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 94 ہزار 6 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جب کہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 69 ہزار 192 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 66 لاکھ 69 ہزار 775 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 279 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 61 لاکھ 5 ہزار 411 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 34 ہزار 83 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 14 لاکھ 91 ہزار 598 مریض سامنے آچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آگیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 17 ہزار 176 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 50 لاکھ 9 ہزار 23 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباسے مجموعی اموات 1 لاکھ 5 ہزار 850 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 28 ہزار 90 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 42 ہزار 187 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 49 لاکھ 77 ہزار 982 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 12 ہزار 246 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 55 ہزار 128 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 583 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 28 ہزار 553 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 263 ہو گئی جب کہ اس کے کل کیسز 40 لاکھ 82 ہزار 198 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباءسے اموات 78 ہزار 726 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 59 ہزار 222 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 84 ہزار 811 زندگیاں نگِل چکا ہے، جب کہ اب تک اس موذی وباءکے 34 لاکھ 86 ہزار 462 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 32 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 406 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 739 ہو چکی ہے جبکہ کل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 298 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 140 افراد اس موذی وباءکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 631 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago