Urdu News

وزیر اعظم نریندر مودی نے جی-7 میں عالمی مفاد میں ہندوستان کے تعاون کو کیا اجاگر

وزیراعظم نریندرمودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دنیا کے سات امیر ترین ممالک کی تنظیم جی-7 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران، انہوں نے ہندوستان کی عالمی بہبود اور موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لیے کی جا رہی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ جی-7 آب و ہوا، توانائی اور صحت کے سیشن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے سبز ترقی، صاف توانائی، پائیدار طرز زندگی اور عالمی بہبود کے لیے ہندوستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جس میں دنیا کی سات امیر ترین معیشتوں کے رہنما یوکرین کی جنگ، خوراک کی حفاظت اور انسداد دہشت گردی سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی، جوجی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے یہاں پہنچے تھے، نے پیر کو   جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی۔ سربراہی اجلاس کے آغاز سے قبل جرمن چانسلر نے ان کا استقبال کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں جی-7 سربراہی اجلاس کے مقام پر امریکی صدر جو بائیڈن، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ملاقات کی۔ گروپ فوٹو سے پہلے ایک دوسرے سے مختصر گفتگو کی۔

ایک گروپ فوٹو کے لیے کینیڈا کے وزیر اعظم ٹروڈو کے ساتھ کھڑے ہوئے، پی ایم مودی ان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ اس دوران امریکی صدر بائیڈن وزیراعظم مودی کی طرف  بڑھے اور ایک دوسرے کا استقبال کیا اور گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنما آج شام دو طرفہ ملاقات کرنے والے ہیں۔

Recommended