Urdu News

ممبئی حملہ: 26/11 کی یاد میں ہیگ میں پاکستان کے خلاف زبردست مظاہرہ

ممبئی حملہ: 26/11 کی یاد میں ہیگ میں پاکستان کے خلاف زبردست مظاہرہ

گلوبل ہیومن رائٹس ڈیفنس نے 26 نومبر 2008 کو ممبئی دہشت گردانہ حملے کی یاد میں ہیگ میں امن محل کے سامنے ایک مظاہرہ کیا اور ‘بے رحم دہشت گردی’ کے خلاف آواز اٹھائی اور  قصور واروں کے ان کے کیفر  کردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا۔

 گلوبل ہیومن رائٹس ڈیفنس کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق  احتجاج جمعہ کو دوپہر کو شروع ہوا اور ڈیڑھ گھنٹے بعد ختم ہوا۔ غورطلب ہے کہ  26 نومبر 2008 کو لشکر طیبہ کے 10 دہشت گرد سمندر کے راستے آئے اور ممبئی میں  فائرنگ کر دی جس میں 18 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 166 افراد ہلاک ہو گئے۔  10 دہشت گردوں نے پاکستان کے کراچی سے بحیرہ عرب کے اس پار ممبئی تک کا سفر کرتے ہوئے ایک کوبیر فشنگ ٹرالر کو ہائی جیک کر کے تمام عملے کو ہلاک کر دیا اور پھر کپتان کو مارنے کے بعد ایک تیز رفتار کشتی میں سوار ہو کر  ممبئی پہنچے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ گیٹ وے آف انڈیا کے قریب ممبئی کے واٹر فرنٹ پر  اترے، پولیس وین سمیت کاروں کو ہائی جیک کر لیا اور زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لیے حملے کرنے کے لیے کم از کم تین گروہوں میں تقسیم ہو گئے۔

 حملہ آوروں میں، اسماعیل خان اور اجمل قصاب نامی دو بندوق برداروں نے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس  پر حملہ کیا۔ انہوں نے مسافر خانے میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 58 بے گناہ افراد ہلاک اور 104 زخمی ہوئے۔

Recommended