مسلم لیگ ن کی حکومت نے کلبھوشن جادھو کیس پیچیدہ بنا دیا ، محمود قریشی
اسلام آباد ، 14 جون (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستان کے سابق میرین کلبھوشن جادھو کے معاملہ میں پاکستان سرکار اب پچھلی سرکار پر نشانہ سادھنے میں مصروف ہے ۔کئی سطح پر اس معاملہ میں کرکری کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کلبھوشن جادھو کیس کوپیچیدہ بنانے میںپچھلی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو نشانہ بنایاہے۔
گزشتہ روز ملتان میں صحافی قریشی سے گفتگو میں کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر بھارت پاکستان کو دوبارہ عدالت میں لے جانا چاہتا تھا۔
قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے کلبھوشن جادھوکیس کو پیچیدہ کردیا۔ تاہم ، انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی کہ پچھلی حکومت نے اس کے 2013-18ءکے دوران حکومت میں کس طرح سے پیچیدہ بنا دیا ۔
ہندوستانی بحریہ کا ریٹائرڈ افسر 51 سالہ جادھو کو پاکستانی فوجی عدالت نے اپریل میں جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں سزا سنائی تھی۔ اسے 2017 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ بھارت نے جادھو کو وکیل فراہم نہ کرنے اور سزائے موت کو آئی سی جے میں چیلنج کیا تھا۔ جس میں ہندوستان نے جادھو کے معاملہ میں پاکستان کو آئینہ دکھایا ہے۔