Urdu News

میانمار کی عدالت نے سوچی کو چار سال قید کی سزا سنائی

میانمار کی عدالت نے سوچی کو چار سال قید کی سزا سنائی

نیپتا، 6 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

میانمار کے دارالحکومت نیپیتا واقع   خصوصی عدالت نے پیر کو آنگ سان سوچی کو چار سال قید کی سزا سنائی۔ سوچی کو کورونا کا پروٹوکول توڑنے اور فوج کے خلاف عدم اطمینان پھیلانے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

فوجی حکومت کے ترجمان جا من تون نے  بتایاکہ سوچی کو سیکشن 505 (b) کے تحت دو سال اور قدرتی آفات   قانون کے تحت دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ وہ مجموعی طور پر چار سال تک جیل کاٹ چکی ہیں، لیکن ابھی ا نہیں جیل نہیں لے جایا جائے گا۔

درحقیقت میانمار کے آئین کے مطابق کسی مقدمے میں سزا پانے کے بعد جیل جانے والے شخص کو الیکشن لڑنے کا حق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ وہ کسی آئینی عہدے پر بھی نہیں بیٹھ سکتے۔

قابل ذکر ہے کہ میانمار میں یکم فروری کو سوچی کو فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ سوچی کی عمر 76 سال ہے۔ اس کے بعد ایک سال کی ایمرجنسی بھی لگائی گئی۔ بغاوت کے بعد ملک میں کئی مقامات پر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ فوج نے  لوگوں کی آواز کو دبانے کے لیے پرتشدد طریقے استعمال کیے۔ اس دوران 1300 سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے۔ ملک میں اب بھی کئی مقامات پر مظاہرے جاری ہیں۔

Recommended