Urdu News

میانمار فوجی حکومت کا ظلم و ستم جاری، اساتذہ وطلبانشانہ پر ، پریس پرپابندی

میانمار فوجی حکومت کا ظلم و ستم جاری

میانمار فوجی حکومت کا ظلم و ستم جاری، اساتذہ وطلبانشانہ پر ، پریس پرپابندی

ینگون 12 مئی (انڈیا نیرٹیو)

میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد فوجی حکمرانی کا ظلم و ستم جاری ہے۔ مظاہرین کو فائرنگ میں ہلاک کرنے کے بعد جمہوری تحریک کو کچلنے کے لیے ، اب اساتذہ اور طلبہ کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔فوجی حکمرانی کی مخالفت کرکے ہڑتال پر گئے یونیورسٹی کے 11 ہزارسے زیادہ تعلیمی اور دیگر ملازمین معطل کردیئے گئے ہیں۔

میانمار میں آزادی صحافت بھی خطرے میں ہے۔ شمالی تھائی لینڈ میں تین سینئر صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فوجی حکومت نے ان کی نیوز ایجنسی کا کام بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ تھائی لینڈ میں گرفتار تینوں صحافیوں نے ڈیموکریٹک وائس آف برما کے لیے کام کیاتھا۔ اتوار کے روز ، پولیس نے ان تینوں کو گرفتار کرلیا۔ ان تینوں پر غیر قانونی طور پر تھائی لینڈ میں داخلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے یونیورسٹیوں کو ایک سال کے لیے بند رکھنے کے بعد کھولنے کے بعد یہ معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔ طلبہ اور عملہ نے یکم فروری کو فوجی بغاوت کے خلاف بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ یونیورسٹی کے ایک لیکچرر نے کہا وہ ایک ایسی نوکری جس کا مجھے بہت شوق تھا ، مجھے اس کے جانے سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، لیکن مجھے بے انصافی کے خلاف کھڑا ہونے پر فخر ہے۔

Recommended