Urdu News

میانمار: مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 6 افراد ہلاک

میانمار: مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 6 افراد ہلاک


میانمار: مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ، 6 افراد ہلاک

ینگون،14مارچ(انڈیا نیرٹیو)

میانمار میں مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ 6 افراد ہلاک ہوگئے۔مندالے میں دھرنا دینے والے مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ وسطی ٹاون پیائے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔دوسری جانب ینگون میں رات گئے مظاہرین پر بھی پولیس نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوریت کی بحالی کے حق میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تحقیق کار نے میانمار کی موجودہ حکومت کو قاتل اور غیر قانونی قرار دے دیا۔تحقیق کار کا کہنا ہے کہ فوج اب تک کم از کم 70 افراد کی جان لے چکی ہے، ہلاک ہونے والوں میں نصف سے زیادہ کی عمریں پچیس برس سے کم تھیں۔ادھر میانمار میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج اور ریلیاں جاری ہے، ینگون میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

میانمار میں ایک بار پھر مظاہرین پر فائرنگ ، 12 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

میانمار میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر نکلنے والے مظاہرین کے خلاف جبر اور تشدد کا راستہ بدستور جاری ہے۔ تازہ واقعے میں مظاہرین پر فائرنگ کی گئیجس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہفتے کے روز فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکلے مظاہرین پر فائرنگ کی گئی۔ اس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ میانمار میں جمہوریت کے مطالبے کے لئے کئے جارہے مظاہرے میں اب تک 75 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

منڈالے میں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

Recommended