Urdu News

میانمار کی فوجی حکومت نے 23 ہزار قیدیوں کو رہا کیا

میانمار کی فوجی حکومت نے 23 ہزار قیدیوں کو رہا کیا

میانمار کی فوجی حکومت نے 23 ہزار قیدیوں کو رہا کیا

ینگون ، 19 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

میانمارکی فوجی حکومت روایتی نئے سال کے موقع پر جمہوری حکومت کی بحالی کی حمایت میں گرفتار 23 ہزار مظاہرین کورہاکردیاہے۔ان میں تین سیاسی قیدی شامل ہیں۔ رہائی پانے والوں میں بغاوت کرنے والے جمہوریت کے حامی کارکن ہیں یا نہیں یہ واضح نہیں ہے۔ 

جنٹا کے چیف سینئر جنرل من اوگ ہیلنگ کے مطابق23ہزار،047 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے ، جن میں 137 غیر ملکی شامل ہیں۔ دوسرے لوگوں کی سزا کی مدت بھی کم کردی گئی ہے۔لیکن فوج کا ملک کی باگ ڈور منتخب حکومت کے حوالے کرنے کے خواہاں مظاہرین پر کریک ڈاون جاری ہے۔ سوشل میڈیا میں یہ اطلاعات ہیں کہ ہفتے کے روز موگوک شہر میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

 ملک میں گرفتاریوں اور ہلاکتوں کے اعدادوشماراورسیاسی قیدیوں کے لیے معاونت کرنے والے ایسوسی ایشن میانمار نے اب تک ، سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 728 مظاہرین اور عام شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت 3141 لوگ حراست میں ہیں۔

میانمار: جاپانی صحافی یوکی کیٹاجمی کو دوسری بار حراست میں لیا گیا

میانمار میں انتظامیہ نے دوسری بار جاپانی صحافی یوکی کیٹاجمی کو تحویل میں لیا ہے۔ انہیں گھر سے گرفتار کیا گیا ۔ پیر کو میڈیا کی رپورٹ سے یہ معلومات حاصل کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، یوکی کیٹاجمی کو اتوار کے روز پولیس نے تحویل میں لیا تھا۔ انہیں ان کے گھر سے اٹھا کر کار میں لے جایا گیا۔کیٹا جمی ایک میڈیا پروڈکشن کمپنی میں کام کرتی ہیں۔ اس کمپنی کا نام ینگون میڈیا پروفیشنلز ہے۔ انہوں نے نکی بزنس ڈیلی اور آن لائن میڈیا کے انٹرویوز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

اسسٹنس ایسو سی ایشن فار پالیٹیکل پرسنرس ایکٹیوٹس گروپ کے مطابق فوجی تختہ پلٹ کے بعد سے 737لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 3,229 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Recommended