عالمی

ناسا نے قائم کیا ریکارڈ، زمین کو ایسٹیرائڈ سے بچانے کی راہ ہموار

واشنگٹن، 27 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

 آج کا دن پوری دنیا کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے شام چار بج کر 45 منٹ پر ناسا نے ایک بڑا ریکارڈ بنایا ہے۔خلائی ایجنسی نے زمین کو ایسٹیرائڈ سے بچانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس کے تحت اپنے ڈارٹ مشن کو انجام دیا۔ ناسا کا سیارچے کی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کا تجربہ کامیاب رہا۔ اس کی حتمی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

ناسا کو یقین ہے کہ ایسٹیرائڈ نامی عظیم تباہی سے بڑا ٹکراؤ کامیاب رہا۔ یعنی ناسا کا مشن ڈارٹ کامیاب رہا۔

فٹبال اسٹیڈیم کے برابر ڈیمورفوس سے اسپیس کرافٹ کے ٹکراتے ہی پروجیکٹ ڈارٹ سے وابستہ ناسا کی ٹیم خوشی سے اچھل پڑی۔ سائنسداں دل تھام کر خلا کے اس تاریخی لمحے کا گواہ بنے۔ ٹکر ہوتے ہی سب تالیاں   پیٹنے لگے۔

دراصل، ناسا پروجیکٹ ڈارٹ کے ذریعے یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا ایسٹیرائڈ پر اسپیس کرافٹ کی ٹکر کا کوئی امپیکٹ پڑتا ہے یا نہیں۔ کیا اسپیس کرافٹ کی ٹکر سے ایسٹیرائڈ کی سمت اور رفتار پر اثر پڑتا ہے کہ نہیں۔

ان سوالوں کا تفصیلی جواب ڈٹیل رپورٹ آنے کے بعد ہی ملے گا۔ لیکن ناسا کے سائنسدانوں کو یقین ہے کہ اسپیس کرافٹ کی ٹکر سے ڈیمورفوس پر ضرور اثر پڑا ہے۔

 امپیکٹ سکسیس کا بھی یہی مطلب ہے لیکن امپیکٹ کتنا پڑا ہے، اس پر بہت جلد ناسا کی رپورٹ سامنے آئے گی۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی سیاروں کے دفاعی نظام یعنی ڈارٹ کا مشن کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔

اس کا فائدہ اب مستقبل میں کسی بھی سیارچے کو ختم کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے۔ یہ خلائی جہاز صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ڈیمورفوس نامی چھوٹے سیارچے سے ٹکرا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago