Urdu News

نیپال سرحد پاک دہشت گردوں کی نئی آماجگاہ تو نہیں؟جانئے اس رپورٹ میں

ہند۔ نیپال سرحد سے پاکستانی خاتون گرفتار

ہند۔ نیپال سرحد سے پاکستانی خاتون گرفتار، اے ٹی ایس کھنگال رہی موبائل کنکشن

بہار میں ہند۔ نیپال سرحد سے متصل کشن گنج ضلع  سے پولیس نے مشترکہ کارروائی میں پاکستانی خاتون کو گرفتار  کیا تھا۔ اس سے بہار اے ٹی ایس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ خاتون پاکستان کی رہائشی ہے۔ لیکن خاتون نے امریکہ اور کیلیفورنیا کی شہریت لے رکھی ہے۔

خاتون سے ضبط کی گئی  سامان کی چھان بین کی گئی تو چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا۔ خاتون سے برا?مد ہونے والے امریکی پاسپورٹ پر اس کا نام فریدہ ملک لکھا ہوا ہے۔

ثنا اختر کا نام دہلی سے باگڈوگرا جانے والی فلائٹ ٹکٹ میں ہے جو ان کے پاس سے برآمد ہوا ہے۔ اے ٹی ایس کی ٹیم ہند-نیپال سرحد سے گرفتار مشتبہ خاتون سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ خاتون مکمل طور پر مشکوک بتائی جا رہی ہے۔ ان کے دو نام سامنے آٓٓٓرہے ہیں۔ اس وقت خاتون کشن گنج جیل میں بند ہے۔

ہند-نیپال سرحد کے قریب کیا خاتو ن کا کوئی تعلق ہے؟ اس سے اے ٹی ایس تفتیش کر رہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سے پانچ ایئرلائن کمپنیوں کے چھ بورڈنگ پاس ملے ہیں۔

اس میں ایک قطر ایئرویز، ایک تارا ایئر، ایک یونائیٹڈ ایئر لائن، ایک ایئر انڈیا اور دو انڈیگو کے بورڈنگ پاس ملے ہیں۔ اس کے علاوہ خاتون سے تین موبائل، تین میموری کارڈ، چیک، ڈرائیونگ لائسنس اور پاکستان چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی کاپی بھی ملی ہے۔

اے ٹی ایس کے خصوصی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق مشتبہ خاتون سے ضبط کیے گئے موبائل فون کے ذریعے اس کا رابطہ ٹریس کیا جا رہا ہے۔ اس نے کب، کس سے اور کہاں بات کی؟ اے ٹی ایس درحقیقت کئی سوالوں کی تفتیش کر رہی ہے۔

Recommended