نیپال: کورونا کی وجہ سے شہری علاقوں میں اسکول 14 مئی تک بند
کھٹمنڈو ، 19 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
پیر کے روز نیپال کی کابینہ کے اجلاس میں شہری علاقوں کے تمام اسکول 14 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں شریک وزیر پربھو شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ اسکول اور کالج جیسے تمام تعلیمی ادارے 14 مئی تک بند ہوجائیں گے۔ وہیں ، وہ تمام خدمات بھی بند کردی جائیں گی ، جہاں زیادہ لوگوں کے اکٹھے ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی نے حکومت کو سفارش کی تھی کہ زیادہ خطرہ والے علاقوں میں اسکول اور کالج بند کردیں۔وزارت صحت نے 15 اپریل کو 14 اضلاع کو کورونا سے متاثرہ علاقوں کی فہرست میں شامل کیا۔ان ضلعوں میں کھٹمنڈو، للت پور، بختاپور، کاسکی، روپن دیہی، چتون، بانکے، پارسا، کلیلی،مورنگ، ڈونگ، سورکھیت باڑہ اور بانگلنگ شامل ہیں۔ یہاں انفیکشن کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔