Urdu News

نیپالی تارا ایئر کا طیارہ لاپتہ، 4 ہندوستانیوں سمیت 22 مسافرسوار

نیپالی تارا ایئر کا طیارہ لاپتہ، 4 ہندوستانیوں سمیت 22 مسافرسوار

نیپالی فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تلاشی مہم میں مصروف

جڑواں انجن والے طیارے کا تقریباً چار گھنٹے بعد بھی سراغ نہیں لگایا جا سکا

کھٹمنڈو/نئی دہلی 29 مئی (انڈیا نیرٹیو)

نیپالی تارا ایئر کا ٹوان انجن والا طیارہ اتوار کی صبح آسمان سے لاپتہ ہو گیا۔ پوکھرا سے جومسوم جانے والے طیارے کا کنٹرول روم سے صبح 9بج کر55 پر رابطہ منقطع ہو گیا۔ جہاز میں 22 مسافر سوار تھے جن میں چار ہندوستانی اور تین جاپانی بھی تھے۔ تقریباً چار گھنٹے گزرنے کے باوجود طیارے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق تارا ایئر کی پرواز نے پوکھرا سے جومسوم کے لیے صبح 9 بج کر 55 منٹ پر اڑان بھری جس کے بعد ایئرپورٹ کے کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ جہاز میں عملے سمیت 22 افراد سوار ہیں جن میں پائلٹ کیپٹن پربھاکر پرساد گھمیرے، شریک پائلٹ ایتاسا پوکھرل اور ایئر ہوسٹس قاسمی تھاپا شامل ہیں۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر نیترا پرساد شرما نے کہا کہ طیارہ مستنگ ضلع کے جومسوم کے آسمان پر دیکھا گیا اور پھر اس کا رخ ماؤنٹ دھولاگیری کی طرف موڑ دیا گیا جس کے بعد اس کا رابطہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ طیارے کو رات 10 بجکر 20 منٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن گیارہ بجے سے اس ٹوان انجن والے طیارے سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ جومسوم ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرولر کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر کو ان علاقوں میں بھیجا گیا ہے جہاں اس کا آخری بار رابطہ ہوا تھا۔

ڈی ایس پی رام کمار دانی، ڈسٹرکٹ پولیس آفس، مستنگ نے کہا کہ ہم تلاشی آپریشن کے لیے علاقے میں ہیلی کاپٹر تعینات کر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان فدیندرا منی پوکھرل نے کہا کہ لاپتہ طیارے کا پتہ لگانے کے لیے مستنگ اور پوکھرا سے دو نجی ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ نیپالی فوج کے ترجمان نارائن سلوال نے کہا کہ نیپالی فوج کے ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو بھی استعمال میں لایا گیا ہے، ہیلی کاپٹر کو مستونگ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں تارا ایئر کا لاپتہ طیارہ گر کر تباہ ہونے کا شبہ ہے۔

پوکھرا ہوائی اڈے کے سربراہ بکرم راج گوتم نے کہا کہ طیارہ ایک بار دھولاگیری ہمالیہ سے واپس آیا تھا اور تب سے اس کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ پہاڑوں کے درمیان کسی حادثے کے پیش نظر سرچ آپریشن تیز کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Recommended