Urdu News

نئی امریکی انتظامیہ ایران ایٹمی ڈیل میں واپسی کو تیار

New American govt ready to return with Iran deal

واشنگٹن ،28جنوری (انڈیا نیرٹیو)

ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری کے اشارے مل رہے ہیں۔امریکہ میں بائیڈن کے صدر بننے کے بعد حالات میں بہتری کی امید کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

اس دوران نئی امریکی انتظا میہ نے ایران ایٹمی ڈیل میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔اگر اس جانب نئے انتظامیہ کی طرف سے کچھ مثبت پہل ہوتی ہے تو یہ خطے کے لئے خوش آئند خبر ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ تہران نے 2015 کی ڈیل کی مکمل پاسداری کی یقین دہانی کرادی تو امریکہ ڈیل میں دوبارہ شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے افغان امن عمل کے امریکی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان سے معاہدوں اور طالبان، امریکہ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں کو سمجھنا چاہتے ہیں۔

Recommended