Categories: عالمی

فخری زادہ قتل کیس میں ملوث مقامی عناصر کے حوالے سے نئی تفصیلات کا انکشاف

فخری زادہ قتل کیس میں ملوث مقامی عناصر کے حوالے سے نئی تفصیلات کا انکشاف

تہران ،15فروری (انڈیا نیرٹیو)

ایران کے وزیر برائے انٹیلی جنس امورمحمود علوی نے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے حوالے سے نئی انکشافات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جوہری سائنسدان کو قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم اور اس واقعے کا ماسٹر مائنڈ پاسداران انقلاب میں جوہری اور میزائل شعبے کا ایک سینیر اہلکار تھا جسے فوج سے برطرف کردیا گیا تھا۔

وہ فخری زادہ کو قتل کرنے کا منصوبہ کرنے مگر کارروائی پرعمل درآمد سے قبل ہی ملک چھوڑ گیا تھا۔ چند روز قبل ایرانی انٹیلی جنس وزیر محمود علوی نے کہا تھا کہ مقامی سطح پر فخری زادہ کے قتل کے لیے لاجسٹک مدد فراہم کی گئی۔ مدد فراہم کرنے والا ایک مقامی ملزم مسلح افواج میں کام کرچکا ہے۔

سوموار کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں محمود علوی نے کہا کہ فخری زادہ کے قتل سے پانچ روز قبل انٹیلی جنس الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دشمن فخری زادہ کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

انٹیلی جنس وزیر نے کہا کہ چونکہ وزارت انٹیلی جنس کو مسلح افواج میں انٹیلی جنس کام کرنے کی اجازت نہیں تھی اس لیے وزارت نے مسلح افواج سے کہا کہ وہ ایک نمائندہ مقرر کرے تاکہ وہ فخری زادہ کی زندگی کو لاحق خطرات کا تدارک کیا جاسکے مگر نمائندہ مقرر کرنے قبل ہی فخری زادہ کو قتل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ایران کے جوہری سائنسدان فخری زادہ کو 27 نومبر 2020ءکو تہران میں ابسر بدماوند کے مقام پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ ایران نے اس کارروائی کا الزام اسرائیل پرعاید کیا تھا تاہم اسرائیل نے اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔محسن فخری زادہ کو ایرانی جوہری پروگرام کا خالق قرار دیا جاتا تھا۔

مبصرین کا خیال ہے کہ فخری زادہ کے قتل سے ایران کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل بار بار اس طرح کے حملے کرکے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا چاہتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago