پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک چھاپہ ماری کے دوران اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گرد تنظیم کے نو دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس افسر محمود علی نے یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو اطلاع ملی تھی کہ روشی کے علاقے مستونگ ضلع میں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ آپریشن میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے محاصرے کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 9 دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گرد بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اس کارروائی کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دستی بم اور رائفلس کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ہے۔