Urdu News

تین سائنسدانوں کو فزکس کا نوبل انعام، جانئے ان کے بارے میں تفصلات

تین سائنسدانوں کو فزکس کا نوبل انعام، جانئے ان کے بارے میں تفصلات؟

اس سال طبیعیات (فزکس) کا نوبل انعام تین نامور سائنسدانوں سیوکورو منابے، کلاؤس ہاسل مین اور جارجیو پیرسی کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ انہوں نے زمین کی آب و ہوا کے بارے میں ہماری انسانی معلومات میں اضافہ کیا ہے اور انسان پر ان کے اثرات پر تحقیق کی ہے۔ ان سائنسدانوں کی تحقیق کی بدولت زمین کے ماحولیاتی نظام کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہوئے بلکہ ان سے ہمیں مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور عالمی تپش کی زیادہ درست پیش گوئیاں کرنے میں مدد ملے گی.۔

نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں میں سیوکورو منابے جاپان، کلاؤس ہاسل مین اٹلی جب کہ جارجیو پاریزی جرمنی سے تعلق رکھتے ہیں۔طبیعیات، کیمسٹری، طب، ادب، امن اور معاشیات میں نوبل انعام دنیا کا سب سے بڑا اور معزز ایوارڈ ہے۔ تمام شعبوں میں انعام یافتگان کو دسمبر میں الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پراس انعام سے نوازا جائے گا۔ ان سب کو سویڈن کے بادشاہ اعزاز سے نوازیں گے۔

Recommended