عالمی

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغا، جاپان میں ایمرجنسی الرٹ جاری

پیانگ یانگ، 27 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان جاری مشترکہ فوجی مشقوں کوشمالی کوریامسلسل  چیلنج کررہا ہے۔ شمالی کوریا نے ایک بار پھر مشرقی سمندر کی طرف بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ جاپان نے بھی میزائل داغے جانے کی تصدیق کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کی ہے۔

اس وقت جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی فوجی مشقیں 3 اپریل کو ختم ہونے والی ہیں۔ شمالی کوریا اس فوجی مشق کی کھل کر مخالفت کر رہا ہے۔ یہ فوجی مشق شروع ہوتے ہی شمالی کوریا نے کئی میزائل داغے ہیں۔ ان میں زیر آب ایٹمی حملہ کرنے کے قابل ڈرون کا تجربہ بھی شامل ہے۔

اب ایک بار پھر شمالی کوریا نے میزائل داغ کر جنوبی کوریا کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی للکارا ہے۔ جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے مشرقی سمندر کی جانب ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ فوج میزائل کی پرواز کے فاصلے اور دیگر تفصیلات کا تجزیہ کر رہی ہے۔

دریں اثنا جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر نے بھی میزائل لانچ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شمالی کوریا نے ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

وزیراعظم آفس نے طیاروں سمیت مختلف دفاعی نظاموں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت میں معلومات فراہم کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago