Urdu News

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جاپانی افواج ہائی الرٹ اور صورت حال کو خطرناک دیا قرار

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جاپانی افواج ہائی الرٹ اور صورت حال کو خطرناک دیا قرار

ٹوکیو،یکم فروری(انڈیا نیرٹیو)

جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کے روز کے میزائل تجربے کے بعد اپنی افواج کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کی نگرانی کو تیز کردیا ہے۔شمالی کوریا نے بلند راستہ استعمال کرتے ہوئے معمول سے تیز عمودی زاویے پر میزائل تجربہ کیا تھا۔باور کیا جاتا ہے کہ اس میزائل نے بحیرہئ جاپان میں جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرنے سے پہلے 800 کلومیٹر تک پرواز کی اور تقریباً 2 ہزار کلومیٹر کی بلندی تک پہنچا۔جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا فْومیو نے میزائل داغنے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے پیانگ یانگ سے سخت احتجاج کیا ہے۔

اتوار کا مذکورہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کا رواں سال کا ساتواں تجربہ تھا۔ جاپان کے سرکاری حکام نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں ایک نئی سطح پر چلی گئی ہیں۔حکومت جاپان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پیانگ یانگ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں یا جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر کے اس سے بھی بڑا خطرہ کھڑا کر سکتا ہے۔

جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا، شمالی کوریا پر بات چیت کے لیے وزارت خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ جاپانی حکومت پیانگ یانگ پر سختی کے ساتھ یہ زور دینے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کرے گی وہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔

Recommended