Categories: عالمی

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جاپانی افواج ہائی الرٹ اور صورت حال کو خطرناک دیا قرار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹوکیو،یکم فروری(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کے روز کے میزائل تجربے کے بعد اپنی افواج کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کی نگرانی کو تیز کردیا ہے۔شمالی کوریا نے بلند راستہ استعمال کرتے ہوئے معمول سے تیز عمودی زاویے پر میزائل تجربہ کیا تھا۔باور کیا جاتا ہے کہ اس میزائل نے بحیرہئ جاپان میں جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرنے سے پہلے 800 کلومیٹر تک پرواز کی اور تقریباً 2 ہزار کلومیٹر کی بلندی تک پہنچا۔جاپان کے وزیر اعظم کِشیدا فْومیو نے میزائل داغنے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے پیانگ یانگ سے سخت احتجاج کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اتوار کا مذکورہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کا رواں سال کا ساتواں تجربہ تھا۔ جاپان کے سرکاری حکام نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں ایک نئی سطح پر چلی گئی ہیں۔حکومت جاپان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پیانگ یانگ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں یا جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر کے اس سے بھی بڑا خطرہ کھڑا کر سکتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا، شمالی کوریا پر بات چیت کے لیے وزارت خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ جاپانی حکومت پیانگ یانگ پر سختی کے ساتھ یہ زور دینے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کرے گی وہ تحمل کا مظاہرہ کرے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago