Urdu News

مقبوضہ بلوچستان: بارش و سیلابی ریلوں سے 7 ڈیم ٹوٹ کر بہہ گئے، علاقے میں افراتفری کا ماحول

مقبوضہ بلوچستان

(خصوصی رپورٹ: نیوز انٹرونشن)

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ہے۔مختلف علاقوں میں بنے7 ڈیم ٹوٹ گئے ہیں جس سے متعدد علاقے زیر آب گئے ہیں۔

تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث بلوچستان کے علاقے پشین، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، قلعہ عبداللہ اور ڑوب میں 7 ڈیم ٹوٹ گئے ہیں جب کہ کان مہتر زئی کے ڈیم میں بھی شگاف پڑگیا ہے۔

مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے مختلف واقعات میں خانہ بدوشوں کی سیکڑوں جھونپڑیاں اور مویشیوں کے بہہ جانے کے ساتھ عورتوں اور بچوں سمیت 5 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر ہلاک جب کہ 2 خواتین اور 3 بچے لاپتہ ہوگئے ہیں۔

پشین میں سیلابی ریلوں سے کئی کچے مکانات گر گئے جب کہ کئی افراد بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔بارشوں اور سیلابی ریلوں سے پاک افغان سرحدی دیہات کی رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جب کہ بلوچستان پنجاب شاہراہ مختلف مقامات پر بند ہوگئی ہے۔ رابطہ پل بہہ جانے سے کوہلو سے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

Recommended